Like all of us I feel, observe and experience. Like some of us – I share.
کچھ اپنے بارے میں
میں ہر انسان کی طرح دوسرے انسانوں جیسا بھی ہوں، اور انسان کی طرح دوسرے انسانوں سے کچھ مختلف بھی. میرا تعلق شہر کراچی سے ہے. اسی شہر میں، میں نے اپنے بچپن اور نو جوانی کے وہ دن ،کہ جنھیں میں اپنا قیمتی سرمایہ سمجھتا ہوں، گزارے ہیں.
میری افکار و احساسات کے اہم ترین عناصر میں اہل_ بیت پیمبر ص سے میری نسبت، میرے مہربان والدین کی بے پناہ محنت، میرے کریم اساتذہ کی عنایات اور مخلص احباب کی بے لوث محبت، شامل ہیں.
یہ پلیٹ فارم میری محفل ہے، جس میں تمام اہل_ محبت کا استقبال ہے
کچھ اس ویب کے بارے میں
کہتے ہیں کہ انسان کا کوئی بھی عمل، علت سے خالی نہیں ہوتا. یہاں تک کہ آنکھ کی معمولی سے جنبش کہ پیچھے بھی کوئی علت موجود ہوتی ہے. تو میرے لئے اس کام کی، یعنی اس ویب سائٹ کی صحیح علت جاننا بہت ضروری ہے، تا کہ میں اس کے حوالے سے ایک لائحہ عمل ترتیب دے سکوں
کم از کم یہ ضرور معلوم ہوا ہے کہ انسان تنہائی کے لئے خلق نہیں ہوا. ایک ایسا موجود ہے جسے اپنی سالمیت، کم از کم فکری سالمیت کے لئے، معاشرت کی احتیاج ہے
یہ بھی گزرتی عمر کے ساتھ جان لیا کہ انسان اس جہان میں جن قوانین کا اسیر ہے ان میں سے ایک ارتقاء کا قانون ہے. انسان جسمانی اور فکری دونوں لحاظ سے، تدریجا اپنے رشد و ترقی کے مراحل طے کرتا ہے
انسانی فکر کا کم از کم ایک حصہ، دوسروں پر منحصر ہے. وہ اس طرح کہ انسان اپنی زندگی میں دوسروں کے علم، تجربے، احساس اور نکتۂ نظر کی مدد سے اپنی افکار کی پرورش کرتا ہے
پس جو علتیں اس وقت مجھے معقول معلوم ہورہی ہیں وہ یہی ہیں
امید وار ہوں کہ میں اس پلیٹ فارم کے وسیلے سے ایک طرح کی معاشرت کر پاؤں، حال دل بیان کر سکوں اور جو کچھ جانا ہے اسے مخلتف طریقوں سے بانٹ سکوں. لیکن اس کے ساتھ یہ بات کہنے میں بھی مجھے کوئی جھجھک نہیں کہ میرا ہر سخن ١٠٠ فیصد درست نہیں ہوسکتا. اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایک وقت میں جس نظرہے، یا فکر و احساس کو درست سمجھ رہا ہوں، بعد میں اس کے نقائص مجھ پر عیاں ہوجائیں. اور میں خود اس سے منحرف ہوجاؤں
آپ کے قیمتی وقت کا شکریہ
آصف رضوی – aaasif.rizvi@gmail.com